کرکٹکھیل

آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی رونمائی ملتوی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی رونمائی ملتوی کردی گئی، ٹرافی کا سفر آئی سی سی کے ہیڈکوارٹر دِبئی سے اپریل میں شروع ہونا تھا اور پروگرام کے مطابق اس ٹرافی کو باری باری ایونٹس میں شریک تمام ممالک میں گھومایا جانا تھا۔
آئی سی سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوے سب کی حفاظت کے پیش نظر ٹرافی کے سفر کا آغاز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ کی صورت حال کو سامنے رکھ کر قدم اٹھائیں گے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close