پاکستان

3 ماہ پہلے اندازہ ہو گیا تھا کہ کوئی بڑی آزمائش آںے والی ہے

3ماہ سے فجر کی اذان کے وقت کتے بھونکنے کی بجائے روتے تھے،معروف مذہبی سکالر نزیر احمد غازی نے کورونا وائرس کو اللہ کی طرف سے عذاب قرار دے دیا

لاہور( کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھ دی ہے،اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی،کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔اس صورتحال کو اللہ کی طرف سے ایک آزمائش اور عذاب قرار دیا جا رہا ہے،عُلماء کرام کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ رات کو ملک بھر کی مساجد میں خصوصی اذانیں دی جائیں گی،اس کے علاوہ عالم دین کی طرف سے بھی ہر وقت توبہ و استغفار کرنے کی ہدایت کی گئی،اسی حوالے سے اب معروف مذہبی سکالر نزیر احمد غازی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اللہ تعالی کا عذاب ہے۔

اور اس متعلق وہ پچھلے تین ماہ سے اپنے پروگرام میں اشارے دے رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق مذہبی سکالر نذیر احمد غازی کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پچھلے تین ماہ سے مسلسل دیکھ رہے تھے کہ فجر کی اذانوں کے بعد کتے بھونکتے نہیں ہیں بلکہ روتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اب تک جاری ہے کہ جب فجر کی اذانیں ہوتی ہیں تو کتے بھونکتے نہیں ہیں بلکہ رونا شروع کر دیتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close