پاکستان

وفاقی وزیر فواد چوہدری کورونا سے نمٹے کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات کے متعرف

دنیا بھر سے کورونا فری افراد حج کریں گے،طیارے میں سوار ہونے سے پہلے اور سعودی عرب پہنچنے پر عازمین کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے

اسلام آباد ( رواں سال دنیا بھر سے کورونا فری افراد ہی حج بیت اللہ کا سکیں گے۔عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہوگا جبکہ ان کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔سعودی سفارتی ذرائع اور حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن کے چئرمین شاہد رفیق نے بتایا ہے کہ رواں سال بھی حج بیت اللہ پورے اہتمام کے ساتھ ہوگا تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہے۔

طیارے میں سوار ہونے سے پہلے اور سعودی عرب پہنچنے پر دونوں جگہوں پر عازمین کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو محض عازمین کے لئے رہائش گاؤں اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ سے روکا ہے۔عازمین کو حفاظتی تدابیر کے مدنظر معمول سے ہٹ کر رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔

سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ کرنے سے نہیں روکا بلکہ رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ سے روکا ہے جس کا اہتمام سعودی انتظامیہ خود موجودہ صورتحال میں کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close