پاکستان

ناصر مدنی کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں کو گمراہ کرنے لگے

کورونا وائرس کچھ نہیں ہوتا،اگر مسلمان موت سے ڈرتا ہوتا تو کوئی ٹیپو سلطان اور میجر عزیز بھٹی شہید نہ ہوتا۔ناصر مدنی نے کورونا کو عالمی سازش قراردے دیا

لاہور ( ناصر مدنی نے کورونا وائرس کو عالمی سازش قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ناصرمدنی لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے گمراہ کرنے لگے۔اس حوالے سے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کچھ نہیں ہوتا۔کہاجارہاہےکہ کرو نہ پھیل جائے گا اس لئے اکٹھے نہ ہوں لیکن مجھے یہ بتائیں اگر مسلمان موت سے ڈرتا ہوتا تو ٹیپو سلطان نہ ہو تا۔

اگر مسلمان موت سے ڈرتا ہوتا تو جنرل راحیل شریف کا بھائی شبیر شریف نہ ہوتا،اگر مسلمان موت سے ڈرتا ہوتا تومیجر عزیز بھٹی نہ ہوتا۔اگر کورونا ہوتا تو آپ لاہور میں کھڑے نہ ہوتے۔ناصر مدنی نے مزید کہا کہ ڈینگی اور کینسر سے اب تک کون مرا ہے۔ناصر مدنی نے کہا کہ جس نے مرنا ہے اس نے شیشے کے کمرے میں مر جانا ہے لہذا کورونا وائرس کچھ بھی نہیں ہوتا تا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close