بزنس

لوگوں کو گھروں تک محدود رکھتی خاتون آفیسر کی ویڈیو وائرل

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کرتی رہیں ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے پر 41 افراد کو بھی گرفتار کر لیا

کوئٹہ (کورونا وائرس کے پشن نظر لوگوں کو گھر میں محدود سرگرم خاتون آفیسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تصیلات کے مطابق کوئٹہ کی اسسٹنٹ کمشنر سید ندا کاظمی کی لوگوں کو اپنے گھروں تک محدود کرنے کیلئے لوگوں کو سمجھاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے خاتون آفیسر موٹر سائیکل سوار افراد کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کرتی ہیں۔

پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی خاتون افسر کے ہمراہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ خاتون افراد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تندور سمیت کئی دکانوں کو بھی سیل کر دیا۔ کوئٹہ میں اسٹنٹ کمشنر سید ندا کاظمی کا کہنا ہے کہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جار ہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close