بزنس

سنیپ ڈریگن 865 چپ سیٹ اور 144 ہرٹز ڈسپلے کے ساتھ نوبیا نے ریڈ میجک 5 جی پیش کر دیا

نوبیا کی ریڈ میجک لائن اپ میں تازہ ترین اضافہ ریڈ میجک 5 جی ( Red Magic 5G) کا ہے۔اس فون کا ہارڈ وئیر کافی متاثر کن ہے۔ ریڈ میجک 5 جی میں سب سے بہتر ریفریش ریٹ یعنی 144 ہرٹز کی حامل سکرین ہے۔فون میں کوالکوم کا فلیگ شپ چپ سیٹ یعنی سنیپ ڈریگن 865 ہے۔ یہ فون زیادہ سے زیادہ 16 جی بی ریم ، 256 جی بی یو ایس ایف 3.0 سٹوریج ، ڈوئل موڈ 5 جی کنکٹیویٹی اور 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون میں گھومنے والےپنکھے اور ہیٹ سنک چیمبر پر مشتمل بہترین ائیر کولنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے۔ کولنگ سسٹم کی بدولت اس فون کو گرم ہونے کے مسئلے کے بغیر 55W پرچارج کیا جاسکتا ہے۔ یہ کولنگ سسٹم فون کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر سکتا ہے۔
ریڈ میجک 5 جی میں 6.65 انچ فل ایچ ڈی پلس (2340×1080 پکسلز) ایمولیڈ پینل ہے۔
فون کی ٹاپ اور نیچے کی بیزل کافی پتلی ہیں۔

ڈسپلے میں ٹاپ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ اور بلٹ ان فنگرپرنٹ سکینر ہے۔فون کے ڈسپلے میں 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ 240 ہرٹز ٹچ سنسگ بھی ہے۔
فون میں ایکس 55 موڈیم کے ساتھ سنیپ ڈریگن 865 چپ سیٹ ، 8 جی بی سے 16 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی کی تیز رفتار یو ایف ایس 3.0 ٹائپ کی سٹوریج ہے۔فون کی ایلومینیم بیک پر 64 میگا پکسل Sony IMX686مین، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرہ ہے۔
گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے اس میں آر جی بی لائٹ پینل ہے۔فون میں گیمنگ کا ایک اور فیچر بھی واپس آیا ہے۔ یہ کپیسٹیو شولڈر ٹریگرز ہے، جس کا سیمپلنگ ریٹ 300 ہرٹز ہے۔
اس فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو طویل گیمنگ سیشنز کے لیے کافی ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ ریڈ میجک او ایس انسٹال ہے۔ اس کے دوسرے اہم فیچرز میں وائی فائی 6 کنکٹیویٹی، ہیڈ فون جیک اور 3 مائیکروفون سیٹ اپ ہے۔

یہ فون بلیک، مارس ریڈ اور سائبرنیون رنگوں میں فروخت کیا جائے گا۔ اسے محدود تعداد میں ٹرانسپیرنٹ ایڈیشن میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ چین میں اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 19 مارچ سے کیا جائے گا۔ چین میں لانچنگ کے بعد اپریل میں اس فون کو ساری دنیا کی مارکیٹ میں جاری کیا جائے گا۔
اس فون کے 8 جی بی / 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 3799 یوان یا 540 ڈالر، 12 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 4099 یوان یا 585 ڈالر، 12 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 4399 یوان یا 625 ڈالر اور 16 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 4999 یوان یا 712 ڈالر ہے۔
اس فون کے ٹرانسپیرنٹ ایڈیشن میں 12 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 4599 یوان یا 655 ڈالر اور 16 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 5199 یوان یا 740 ڈالر ہے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close