اہم خبریںپاکستان

کورونا کے باعث اموات میں اضافہ،24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد دم توڑ گئے

پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 7 ہزار 10 ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 134 ہو گئی

اسلام آبادا ( گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے صرف دو دن بعد ہی کورونا وائرس نے ایک ہی دن میں 23 زندگیوں کو نگل لیا ہے۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے والوں کی تعداد 7 ہزار 10 جبکہ 134 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کیسز میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ جبکہ سحری ، اعتکاف اور افطار کے موقع پر یہ وائرس زیادہ افزائش حاصل کر سکتا ہے۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی بار ٹیسٹنگ کی صلاحت کو 3ہزار سے ساڑھے پانچ ہزار تک بڑھا یا گیا ہے۔ جس کے باعث کیسز کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close