اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ

ہجوم کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے صوبے بھر میں رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ رمضان بچت بازار لگنے سے عوام کا رش بڑھ جائےگا،وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو

کراچی( پنجاب کے بعد اب سندھ حکومت نے بھی رمضان میں بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ہجوم کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے صوبے بھر میں رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ رمضان بچت بازار لگنے سے عوام کا رش بڑھ جائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شہریوں کی بہتری کے لئے کیا گیا ہے، ہجوم ہو گا تو کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے، اسی وجہ سے ہم نے سبزی منڈیوں میں بھی مزید سختی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیر زراعت سندھ نے ہدایت کی کہ منڈیوں سے دکانوں، اسٹالوں پر پھلوں، سبزیوں کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی تا کہ لوگوں کی کم تعداد منڈی جائیں اور انہیں اپنے متعلقہ علاقوں سے ہی مناسب قیمتوں پر سب سامان مل جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close