انٹرنیشنلاہم خبریں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، آئی ایم ایف اعلامیہ

لاہور( آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے ایک ارب 39 کروڑ ڈالرز کا ریلیف پیکج منظور کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اس مقصد کے لیے معاشی پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے پاکستان کی معاشی حالت تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے پاکستا ن کو بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا پیکیج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرے گا، پیکیج سے بجٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا اور پاکستان کو زرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابو پانے میں مدد ملےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close