اہم خبریںپاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید2 فیصد کمی کردی

کراچی ( اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کردی ہے، شرح سود11 سے کم ہوکر 9 فیصد رہ گئی ہے، شرح سود میں کمی بدترمعاشی حالات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تاجربرادری کے پرزور مطالبے کے بعد شرح سود میں2 فیصد کمی کردی ہے۔ جس کے بعد شرح سود کم ہو کر 9 فیصد رہ گئی ہے۔

کورونا کی صورتحال میں شرح سود میں کمی سے صنعت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید 200 بیسز پوائنٹس کی کمی سے ایک ماہ کے دوران شرح سود میں 4.25 فیصد کمی کی گئی ہے۔ کاروباری طبقات اور انڈسٹریل سیکٹرز کی جانب سے حکومت سے اپیل کی تھی کہ معاشی نمو کو بڑھانے کیلئے شرح سود میں مزید کمی کی جائے، کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت جمود کا شکار ہونے کے باوجود ملک میں بلند شرح سود صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے اگرچہ سٹیٹ بینک نے دو بار شرح سود میں کمی کی ہے لیکن اس کے باوجود اب بھی موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں شرح سود بہت زیادہ ہے ، معاشی نمو میں بہتری کیلئے شرح سود میں مزید کمی کی جائے ۔

مزید براں سٹیٹ بینک نے ری فنانس سکیم میں جو حالیہ قدامات اٹھائے ہیں ان پر برق رفتاری سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ اس مشکل وقت میں صنعت و تجارت کو سہارا دینے کے لئے ریفنڈز ادائیگیوں کے نظام کو تیز اور مئوثر بنایا جائے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کر نے کا باضابط اعلان جاری کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close