انٹرنیشنل

چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا

امدادی سامان چین کے شہر ووہان سے بھیجا گیا ہے، چینی سفیر نے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا

اسلام آباد ( چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا۔ امدادی سامان چین کے شہر ووہان سے بھیجا گیا۔ چینی سفیر نے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق مشکل وقت میں چین ایک مرتبہ پھر پاکستان کے بھرپور تعاون کے لیے پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے آنے والے خصوصی جہاز میں 6 ٹن کے قریب امدادی سامان موجود ہے۔ سامان میں 5 وینٹی لیٹرز، ماسک اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔ چین نے یہ امدادی سامان کورونا سے نمٹنے کے لیے بھیجا ہے۔ اسلام آباد میں چینی سفیر نے امدادی سامان چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close